سید سرفراز نقوی نے وفد کے ہمراہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ملاقات کی

Meeting

Meeting

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعتہ المنتظر میں وفاق المدارس شیعہ کے مرکزی رہنما اور جامعتہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے ملاقات کی اور باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی صدر سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ قومی و ملی اداروں میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔سرفراز نقوی نے کہا حکومتی مشینری و حکومتی اداروں میں تکفیری سوچ کی حامل کالی بھیڑیں عالمی تکفیری ایجنڈا کی تکمیل کے لئے مصروف عمل ہیں جو ملک ومحب وطن لوگوں دونوں کے دشمن ہیںپاکستان آل سعود کی وجہ سے دہشتگردی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے پاکستان میں فرقہ واریت کے ناسور کو پروان چڑھانے میں امریکہ کے ساتھ ساتھ آل سعود کا کردار واضح ہے۔

آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کوپروان چڑھایا ہیں دونوں رہنمائوں نے حکومت پاکستان سے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر فوری طور پر عملدرآمد کرایا جائے، کالعدم جماعتوں کی سیاسی و مذہبی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگا کر ان افراد کو گرفتار کیا جائے۔

جو نام بدل کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ملت تشیع کے بیگناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے، ان شہریوں کے نام شیڈول فور سے فورا نکالے جائیں، جو کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، بزرگ علما اور شیعہ عمائدین کی معطل شدہ شہریت فورا بحال کی جائے، جو عناصر ملت تشیع کیخلاف سنگین سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ان کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔علامہ قاضی نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ بزرگ علماء کرام کی گرفتاریاں اور فورتھ شیڈول میں ڈالنا حکمرانوں کی بددیانتی کا ثبوت ہے ۔وفد میں ان کے ہمراہ آئی ایس او کے رہنماء سید احسن نقوی اور نیر عباس بھی شامل تھے۔