سید شاہ علی برقع پوش رادھنوی (میرٹھ) کا سہہ روزہ عرس مبارک

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام سید شاہ برقع پوش رادھنوی(میرٹھ) کا سہہ روزہ عرس مبارک مورخہ 14،15اور 16مئی 2017ء درگاہ شاہ جیلانی راشد منہاس روڈ گلشن اقبال پر منعقد ہو گا۔

عرس مبارک کا آغاز مورخہ 14 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے ہو گا ،15مئی کو بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت ۖ کا منعقد ہوگی جس میں ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان رسول ۖ بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے جبکہ عرس مبارک کی تیسری و اختتامی نشست 16مئی صبح 10بجے بجے منعقد ہوگی ۔حلقہ علویہ القادریہ کے تحت عرس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ،عرس تقریبات کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں عرس میں شرکت کے لئے علماء و مشائخ کو دعوت نامے پہنچا ئے جارہے ہیں۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری نشرو اشاعت