سید امجد علی شاہ، احمد وسیم علوی اور دیگر کا ڈاکٹر عاصم، سنیٹر سعید غنی اور شہلا رضا کو مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سنیئر رہنماء سی امجد علی شاہ، سندھ کونسل کے رکن احمد وسیم علوی، عبداللہ سولنگی، سلیم الدین انصاری، نسیم خان، محمد حنیف، رانا طاہر، راجہ طارق محمود ،شوکت علی،راجہ تیمور،علی رضا و دیگر رہنمائوں و کارکنان نے پیپلز پارٹی کراچی کے نو منتخب صدر ڈاکٹر عاصم حسین ،جنرل سیکریٹری سنیٹر سعید غنی اور سیکریٹری اطلاعات شہلا رضا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئر مین بلاول بھٹو کے انتخاب کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب ذمہ دران کراچی ڈویژن ،ضلعی ،سٹی ایریاز اور یوسی سطح پر تنظیموں کو منظم اور فعال بنائیں گے۔

نظریاتی کارکنان کو تنظیم میں ذمہ داری دینگے رہنمائوں نے کراچی ڈویژن کے نئے عہدیداروں کو پیپلز پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنا نے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نئے عہدیداروں کو کراچی میں پارٹی کو مضبوط اور چیئر مین بلاول بھٹو کے اعتماد پر پورا اُترنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کواردینٹر