سید امجد علی شاہ کی رہائش گاہ گولڈن ٹائون میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی شایان شان تقریب کا انعقاد

PPP DISTRICT KORANGI KARACHI

PPP DISTRICT KORANGI KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی 49ویں یوم تاسیس کی شایان شان تقریب سنیئر رہنماء ضلع کورنگی سید امجد علی شاہ کی رہائش گاہ گولڈن ٹائون میں منعقد کی گئی جس میں رہنمائوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں یوم تاسیس کے حوالے سے کارکنان کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی قیام سے آج تک جہد مسلسل کی داستان ہے 49سال کے دوران چیئر مین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں رہنمائوں و کارکنان نے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔

آمریت کے ظلم و جبر کا سامنا کیا مگر ظلم و بربریت کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا سید امجد علی شاہ نے کہاکہ کارکنان سے کہاکہ وہ ملک سے کرپشن ،دہشت گردی اور ظلم و جبر کے خلاف جدو جہد کے لئے تیار ہوجائیں انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے پنامہ سمیت حکمرانوں کی کرپشن کا پردہ فاش کیا جائیگا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان نے 49ویں یوم تاسیس پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کو منظم اور فعال بنا نے کے لئے اپنے جسم میں موجود خون کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے پیپلز پارٹی شہداء کی میراث ہے اور شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی حقوق کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔