سید انور قدوائی کی وفات سے شعبہ صحافت ایک پروفیشنل صحافی سے محروم ہو گیا: فرخ شہباز وڑائچ

Lahore

Lahore

لاہور : نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری، صدر فرخ شہباز وڑائچ، سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے سینئر کالم نگار’تجربہ کار صحافی اور روزنامہ جنگ کے ایڈیٹوریل انچارج سید انور قدوائی کی وفات پرانتہائی دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے دعا کی۔

صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ سید انور قدوائی کی وفات سے شعبہ صحافت ایک پروفیشنل صحافی سے محروم ہوگیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پُر ہونے میں ایک زمانہ لگے گا۔چیئرمین پی ایف یوسی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے اور نوجوان صحافیوں اور کالم نگاروں کے لیے کسی ادارہ سے کم نہ تھے۔اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین!

جاری کردہ
حافظ محمد زاہد
سیکریٹری اطلاعات’پی ایف یوسی
0321-4291904