سید بابر حسین شاہ اور بابا شفیع میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد

Memorial Kabaddi tournament

Memorial Kabaddi tournament

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سید بابر حسین شاہ اور بابا شفیع میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد 32 علاقہ بھر سے ٹیموں نے شرکت کی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 332گ ب جاکھڑا کے گرائونڈ پر کبڈی ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا علاقائی کھلاڑیوں کے شاندار کھیل پیش کیا ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن اور سابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب چوہدری مصطفےٰ رمدے کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر گرائونڈ میں لایا گیا کھلاڑیوں سے تعارف کرواگیا۔

ٹورنا منٹ کا فائنل میچ کبڈی کلب 468گ ب سمندری اور کبڈی کلب322 ج ب شہزادہ کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھر پورحملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے سر توڑ کوشش کی کبڈی کلب 468گ ب سمندری کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کبڈی کلب322 ج ب شہزادہ کی ٹیم کوپانچ پوائنٹ سے شکست دے دی ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی گرائونڈ میں موجود ہزاروںتماشیوں نے کھیل سے لطف اٹھا یااور دل کھول کر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیرکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کہاکہ دیہی علاقوں میں ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ملک وقو م قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہوتے ہیں ،انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھر پور حصہ لیں ،اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں ،کیونکہ منفی سرگرمیاں معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہیں ِ،ان پر قابو پانے کیلئے ہمیں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا، جسمانی لحاظ سے بھی ہمیں معاشرے کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے آخر میں مہمان خصوصی نے کھلا ڑیوں میں تقسیم انعامات کئے۔