سید مظفر شاہ اور باوا سید غضنفر علی شاہ کی والدہ محترمہ کا نماز جنازہ چٹی قبرستان میں ادا کر دیا گیا

 Syed Ghazanfar Ali Shah-Syed Muzaffar Shah

Syed Ghazanfar Ali Shah-Syed Muzaffar Shah

ویانا (اکرم باجوہ) سید مظفر شاہ اور باوا سید غضنفر علی شاہ کی والدہ محترمہ کا نماز جنازہ چٹی قبرستان میں ادا کر دیا گیا جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

سید مظفر حسین شاہ اور ادارة المصطفیٰ سنٹرکے صدر اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی والدہ محترمہ 27 جون کی شام قضائے الٰہی سے پاکستان سیالکوٹ کھروٹہ سیداں میں انتقال کر گئیں تھیں۔

مرحومہ کا نماز جنازہ 29 جون صبع 10 بجے کھروٹہ سیداں کے مقامی چٹی قبرستان میں ادا کر دیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر سیاسی ،مذہبی ، سماجی ،رفاہی وکلاء ،صحافی اور ڈاکٹر حضرات اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر 28 جون کی صبع ویانا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگے تھے اور والدہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔یاد رہے کہ حا جی باوا سید غضنفر علی شاہ کے بڑئے بھائی سید مظفر حسین شاہ جو ویانا میں مقیم ہیں کی اہلیہ 27 جون کی صبع پاکستان سیالکوٹ کھروٹہ سیداں میں اچانک طبعیت خراب ہوئی اور فوراََہسپتال لے جایا گیا مگر راستہ میں ہی اللہ کو پیاری ہو گی۔

سید مظفر حسین شاہ کی اہلیہ کو 27 جون کی شب نماز عشاء کے بعدسپردخاک کر دیا گیا اور اُس کے فوراََ بعد سید مظفر شاہ اور باوا سید غضنفر علی شاہ کی والدہ محترمہ بھی اللہ کو پیاری ہوگئیں مرحومہ کی عمر تقریباََ120 سال کے قریب تھی ۔ایک ہی دن میں سید برداران کو بہت بڑا دوہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا ۔حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ بھابھی اور والدہ کی خبر سن کر پاکستان پہنچ گے ہیں مگر سید مظفر حسین شاہ جمعہ30 جون کی صبع پاکستان کے لیے روانہ ہونگے ۔پاکستانی کمیونٹی ویانا سید برادران کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔