سید سعید الحسن کی رکن قومی اسمبلی خان سرور خان سے ملاقات

Syed Saeed Hassan

Syed Saeed Hassan

راولپنڈی : سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-55 و سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اور چیئرمین تحریک القائم پاکستان سید سعید الحسن رضوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تحریک انصاف پاکستان فیاض الحسن چوہان اور سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی جناب خان سرور خان سے ملاقات کی۔ اور دورانِ ملاقات دونوں رہنمائوں نے راولپنڈی میں چیئرمین تحریک القائم پاکستان سید سعید الحسن رضوی کی سیاسی و سماجی اور امن کاوشوں کو سراہا۔

میٹنگ کے دوران پنجاب کے بلدیاتی الیکشن اور تنظیمی سیٹ اپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ تحریک انصاف کی مثبت اور عوام دوست خدمت پالیسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے چیئرمین تحریک القائم پاکستان سید سعید الحسن رضوی نے اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔