سید ساجد علی نقوی کی علامہ مہدی رضا سے ان کے بھائی اور فیاض جعفری سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت

Allama Sajid Ali Naqvi Condolence

Allama Sajid Ali Naqvi Condolence

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی آمد۔ علامہ مہدی رضا ، سید شفقت حسین اور سید اظہر حسین کی سربراہی میں مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے مقام پرشاندار استقبال کیا گیااور پھول نچھاور کیے گئے۔

قائد کے فرمان پر جان بہی قربان ہے کی شدید نعریبازی کرتے ہوئے ہزاروں مومنین نے اپنی محبت کا اظہار کیااور مومنین میں جوش و خروش بہی دکھائی دیا۔

اس موقعے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطیب جمع مرکزی امام بارگاہ کے پیش امام علامہ مہدی رضا قمی سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور مومنین کی استحقامت اور ملک اور قوم کے لیے دعائیں کی گئیں۔

جب کہ دوسری جانب علامہ سید ساجد علی نقوی نے نیشنل پریس کلب خیرپور ناتھن شاہ کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی جيو اردو فیاض جعفری سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

03152515800