سید شاہ علی برقع پوش رادھنوی (میرٹھ) کا 3 روزہ عرس کا آغاز آج سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے سربراہ سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی کے زیر سرپرستی سید شاہ علی برقع پوش رادھنوی(میرٹھ) کا 3 روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز (آج) مورخہ 25مئی 2016ء سے درگاہ شاہ جیلانی چاند پوری گلشن اقبال بلاک 10-Aپر منعقد ہوگی عرس کی تقریبات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

عرس کے حوالے سے درگاہ شاہ جیلانی سمیت آمد و رفت کے راستوں کو برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے سہہ روزہ عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے علماء و مشائخ ،ثناء خوان رسول اور مریدین کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کثیر تعداد میں شرکت کریں گی ۔سہہ روزہ عرس کی تقریبات 25،26اور 27مئی تک جاری رہیں گی۔

جاری کردہ ۔شعبہ نشرو اشاعت
حلقہ علویہ القادریہ العالمی ٹرسٹ