سید طیب حسین رضوی کو ضلعی وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے، سلمان حنیف

Tayyab Rizvi

Tayyab Rizvi

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) بلدیاتی الیکشن، سید طیب حسین رضوی کو ضلعی وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے، ایم این اے سلمان حنیف، ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی، انیس قریشی، حاجی نعیم صفدر انصاری کی مکمل حمایت حاصل، مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے بھی ان کا نام وائس چیئرمین کے ٹکٹ کیلئے اعلی قیادت کو بھیج دیا۔

سید طیب حسین رضوی پڑھے لکھے اور خدمت خلق کے جذبہ سے شرشار نوجوان قیادت ہے، ٹکٹ دیا جائے کارکنان مسلم لیگ ن کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلعی وائس چیئرمین کیلئے کے تین آمیدوار سامنے آ گئے، جن میں ایک ایم این اے ملک رشید کا قریبی عزیر، ایک ایم این اے رانا حیات کے حلقہ اور تیسرا نام سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سامنے آیا ہے جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر وائس چیئرمین کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

انہیں مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاںم ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی، انیس قریشی اور حاجی نعیم صفدر انصاری کی مکمل حمایت حاصل ہے، اور مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے بھی ان کا نام وائس چیئرمین کے ٹکٹ کیلئے اعلی قیادت کو بھیج دیا ہے۔

این اے 138و پی پی 175کے کارکنان مسلم لیگ ن نویداشرف انصاری، ملک خالد، سعید احمد بھٹی،چوہدری طارق سعید،چوہدری افتخار سندھو، چوہدری ہاشم علی خاں، محمد حسین سیٹھی ودیگر کا کہنا ہے کہ سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے، کیونکہ سید طیب حسین رضوی میرٹ پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے مستحق ہیں۔

انہوں نے حلقہ پی پی175سے پہلی بار الیکشن لڑ کر 12ہزارپانچ سو ووٹ حاصل کئے، گزشتہ جزل الیکشن میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی اور ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کی حمایت کا اعلان کیا اور بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل دفتوہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

اولڈ راوینئنز یونین کے موجودہ نائب صدر بھی ہیں، والد دو بار صوبائی وزیر جبکہ دادا جسٹس جمیل حسین رضوی ہائی کورٹ کے جج، وزیر قانون اور وزیر بحالیات رہ چکے ہیں، پڑھے لکھے۔

خدمت خلق کے جذبہ سے شرشار نوجوان ہیں اگر ٹکٹ دیا جائے تو ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کو یکجا کرنے اور عوامی مسائل کو احسن طریقے سے حل کروانے کی بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126