حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کا بارہواں سہہ روزہ عرس کے انتظامات کا آغاز

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرزند غوث لثقلین حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کا بارہواں سالانہ سہہ روزہ عرس مبارک مورخہ 10،11اور 12نومبر کو منایا جائیگا۔

عرس کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا عرس تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے حلقہ علویہ القادریہ العالمی نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہے۔

عرس میں شرکت کی دعوت کے لئے علماء اکرام اور معززین شہر کو دعوت نامے پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے حلقہ علویہ القادریہ نے عرس تقریبات میں شرکت کے لئے تیاریوں کا بھر پور طریقے سے آغاز کردیا ہے۔

درگاہ شاہ جیلانی کی تزئین و آرائش اور عرس کے حوالے سے سجانے کا بھی آغاز کردیا گیا۔