شام: فضائی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 14 شہری ہلاک

Syria Air Strikes

Syria Air Strikes

ادلب (جیوڈیسک) شام میں ادلب کے بفر زون علاقے پر فضائی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 14 شہری ہلاک اور کم از کم 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

ادلب سول ڈیفنس کے سربراہ مصطفیٰ حاجی یوسف نے حملوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے، روس اور اسد انتظامیہ کے طیاروں کی طرف سے اور ادلب کے جنوبی علاقوں سراقب، معرۃ النعمان ، کفر انبل اورکفر امین کے علاقوں پر کئے گئے ہیں۔

انہوں نے روس اور اسد انتظامیہ کے بیسیوں جنگی طیاروں کے مستقل ادلب کے فضاوں میں پرواز کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان طیاروں نے آج ادلب کے مختلف علاقوں پر 100 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔

حاجی یوسف نے کہا کہ تلاش اور بچاو کا کام جاری ہے اور زخمیوں کو علاقے کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ادلب کا بفر زون حالیہ ڈیڑھ ماہ سے بھاری فضائی حملوں کا نشانہ بن رہا ہے۔