شام میں بمباری‘ بچوں اور ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 37 جاں بحق

Syria

Syria

بیروت (جیوڈیسک) شامی جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے صوبہ حلب اور ادلب میں 2 مقامات پر بیرل بم گرائے جس کے سبب 8 بچوں اور ایک ہی خاندان کے آٹھ افرادسمیت 37 مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جب سے خانہ جنگی شروع ہوئی ہے 2 لاکھ 20 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں ادھر شامی فوج اور داعش میں شمال مشرقی علاقے میں لڑائی جاری ہے۔

دونوں عراقی سرحد کے نواحی علاقے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں داعش کے کئی جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔