شام کی سرحدوں پر بفر زون قائم کیے جائیں: نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے حلب میں فائر بندی کے قیام کے لیے کی جانے والی اپیل پر مثبت ردِ عمل۔

متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی سرحدوں پر بفر زون قائم کردے گا۔

متحدہ امریکہ کے اخبارات کے مطابق ٹرمپ نے پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے شام میں ہونے والی جھڑپوں پر اپنے گہر ےدکھ اور افسوس کا ظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شام مین متاثرہ افراد کی مدد کریں گے۔ علاقے میں بفر زون قائم کر یں گے۔

انہون نے کہا کہ علاقے میں بفر زون قائم کرنے سے امن کے قیام میں مد د ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہونے والے۶ تمام اخراجات کو خلیجی ممالک سے پورا کیا جائے گا۔