شام کی تازہ صورتحال پر جان کیری۔ چاوش اولو ٹیلی فونک ملاقات

Cavusoglu and John Kerry

Cavusoglu and John Kerry

شام (جیوڈیسک) وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے۔

یہ مذاکرات چاوش اولو کے نا وابستہ تحریک کی چوٹی کی کانفرس میں شرکت کی غرض سے ونیزویلا کے دورے کے دوران کیری کی خواہش پر سرانجام پائے ہیں۔

جس دوران شام میں جھڑپوں کا سدباب کرنے کی مطابقت پر عمل درآمد اور اس ملک میں احتیاج مندوں کو انسانی امداد کی ترسیل سمیت شام کی تازہ صورتحال پر غور و حوض کیا گیا۔

ترک وزیر نے اس دوران توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ملکی انتظامیہ کی جھڑپوں کے خاتمے کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔