شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع

Syria Ceasefire Agreement

Syria Ceasefire Agreement

دمشق (جیوڈیسک) شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی۔

امریکا اور روس نے شام میں جنگ بندی معاہدے کا مسودہ مشترکہ طور پر سلامتی کونسل میں پیش کیا جسے سلامتی کونسل نے منظور کر لیا۔

سلامتی کونسل نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کریں۔ قراراداد میں شامی حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تحت دوبارہ مذاکرات میں حصہ لیں۔ یہ امن مذاکرات سات مارچ کو ہوں گے۔