شام کے شہر جرابلس میں دہشت گردوں کے حملے سے ایک ترک فوجی شہید تین زخمی

Jarabls Terrorist Attack

Jarabls Terrorist Attack

جرابلس (جیوڈیسک) شام کے شہر جرابلس میں جاری “فرات ڈھال ” نامی فوجی آپریشن میں شریک دو ٹینکوں پر دہشت گرد تنظیم پی کے کے ایکسٹینشن پی وائی ڈی جے دہشت گردوں کی طرف سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ایک ترک فوجی شہید ہوگیا ہے۔دہشت گردوں نے ترک مسلح افواج کے ٹینکوں پر پر داغے جانے والے راکٹوں کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

شہید فوجی کی نعش کواور زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ترکی لایا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد حملہ کرنے والے دہشت گروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دریں اثنا شامی حر فوج نے ترک مسلح افواج کی حمایت سے اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔