شامی خانہ جنگی، ہزاروں افراد گھاس اور مٹی کھانے پر مجبور

Child Eat Grass

Child Eat Grass

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں دمشق کے باہری علاقوں میں تقریبا چار لاکھ افراد محصور ہیں جبکہ بیالیس ہزار افراد بغیر خوراک کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک کے مطابق شام کی 45 لاکھ آبادی میں سے چار لاکھ افراد حکومت مخالف باغیوں کے زیر محاصرہ علاقوں میں مقیم ہیں جبکہ مضایا میں تقریبا بیالیس ہزار سے زائد افراد خوراک نہ ہونے کے باعث گھاس اور مٹی کھانے پر مجبور ہیں۔

یہ افراد اقوام متحدہ کی جانب سے غذائی امداد کے شدت سے منتظر ہیں۔ عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق 23 افراد بھوک سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مضایا میں غذائی قلت کی تصاویر نے عالمی امدادی اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔