شام تنازع کے حل کیلئے روس کیساتھ بات کر سکتے ہیں: ڈیوڈ کیمرون

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باوجود شام کے معاملے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

شام کے تنازع کے حل کے لیے تمام فریقوں سے بات کرنا ہو گی۔ برطانیہ میں روسی خفیہ ایجنسی کے سابق ایجنٹ کے قتل کا ذمہ دار صدر پیوٹن کو ٹھہرائے جانے پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔

جبکہ شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان ہونے والے مذکرات کو برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔