شام بحران: فریقین موقع کا فائدہ اٹھائیں، مذاکرات جاری رکھیں: جان کیری

John Kerry

John Kerry

جنیوا (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور حزب اختلاف امن مذاکرات میں شرکت کریں، شام کے فریقین امن کے موقع کا فائدہ اٹھائیں، مذکرات جاری رکھیں۔

شام کا تنازع کا حل فوجی طاقت نہیں، جنیوا میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا مقصد شام میں جنگ بندی اور پرامن انتقال اقتدار ہے عوام تک امداد پہنچانا شامی حکومت کی ذمہ داری ہے بات چیت کے ذریعے شام کے تنازع کا حل داعش کے قبضے کا امکان ختم کردے گا۔

ایک روز قبل انھوں نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں کرائے جانے مذاکرات میں شمولیت سے انکار کیا تھا۔ تاہم ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وہ فضائی حملے روکنے کے اپنے مطالبے پر ابھی بھی قائم ہیں۔

اقوام متحدہ کے سفیر سٹیفن ڈی مسٹورا سے ملاقات کریں گے۔شامی اپوزیشن نے جنیوا پہنچنے کے بعد ایک بار پھر مذاکرات کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔جنیوا میں مسئلہ شام کے حل سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے اور ان کی کامیابی کی امید کی جا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام سٹافن دی میسٹورا نے شامی حزب اختلاف کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔