شام: دمشق میں دو بم دھماکے، 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Syria Bombing

Syria Bombing

دمشق (جیوڈیسک) شامی دارالحکومت دمشق میں دو بم دھماکوں نے قیامت برپا کردی۔

دھماکوں میں بیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

دھماکوں کے بعد ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ آگ اور دھوئیں نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدت پسند داعش نے دھماکےکی ذمہ داری قبول کرنےکا اعلان کیا ہے۔