شام : دمشق میں تین مختلف بم دھماکوں میں 60 افراد ہلاک

Damascus Blast

Damascus Blast

دمشق (جیوڈیسک) مقامی میڈیا کے مطابق مزار کے قریب واقع بس اڈے کے قریب پہلے کار بم دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد 2 خود کش بمباروں نے لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شامی حزبِ مخالف کے گروہ سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شام کے متعلق ہونے والے امن مذاکرات کے لئے موجود ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ سال فروری میں بھی اس مزار کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔