شام کیخلاف جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: شامی وزیر خارجہ

Walid al-Moallem

Walid al-Moallem

دمشق (جیوڈیسک) شام کے وزیر خارجہ ولید ال معلم نے کہا ہے کہ شامی فوج ملک کی سرحدوں کا تحفظ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

شام کیخلاف جارحیت کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا کو شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

شامی حکومت اپنے شہریوں کے حقوق کے حوالے سے پوری طرح آ گاہ ہے۔