شام : سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری

Syrian Army

Syrian Army

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر ہما اور ادلب میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

کئی علاقوں میں شدید بمباری کے بعد آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں۔ انٹرنیٹ پر جاری فوٹیج میں شامی فورسز کے طیارے مخصوص ٹھکانوں پر بمباری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

لڑائی میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔