شام: سرکاری فوج کی بمباری، 7 شہری جاں بحق

Forces Shelling

Forces Shelling

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب میں صدر بشار الاسد کی فوج کی شدید بمباری سے کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حملے کے بعد ہر طرف گرد و غبار کے بادل چھا گئے۔

حملوں میں 7 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی فوٹیج میں شہری ملبے تلے دبے لوگوں کو باہر نکالتے دکھائی دیتے ہیں۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں سمیت کئی افراد کی جان بچائی۔