شام: سرکاری فوج کی بمباری، 151 بچوں، 46 خواتین سمیت 517 افراد جاں بحق

 Bombing

Bombing

دمشق (جیوڈیسک) گزشتہ پندرہ دنوں سے شام کے صوبے حلب میں جاری سرکاری فوج کی بمباری سے 151 بچوں اور چھیالیس خواتین سمیت پانچ سو سترہ شہری جاں بحق ہو گئے۔

شامی صدر بشارالاسد کی فوج نے پندرہ دسمبر کو شام کے شمالی صوبے حلب پر بمباری کا آغاز کیا تھا۔ بمباری کے دوران انتہائی مہلک بیرل بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شامی فضائیہ کی طرف سے شہری علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔

گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران 151 بچوں اور چھیالیس خواتین سمیت 517 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا اقوام عالم کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہنا تھا بشارالاسد کو نہتے شہریوں پر بیرل بموں کے استعمال کو بھی روکا جائے۔