شام: ادلیب میں بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Syria Bomb Blast

Syria Bomb Blast

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر ادلیب میں بم دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق بم دھماکے کا نشانہ باغی فورسز کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

مبصر گروپ نے مزید کہا ہے کہ شام کی فوج نے شمال مغربی علاقے ادلیب میں جاری لڑائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق ان شدید حملوں کی بدولت شامی فوج کو پیش قدمی میں کامیابی ہوئی ہے اور باغیوں کے زیرقبضہ کئی دیہات پر قبضہ بھی حاصل کر لیا ہے۔

مبصر گروپ کے مطابق شام کی فوج کو ملکی فضائیہ اور روس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔