شام: باغی گروپوں اور داعش کے درمیان حلب پر قبضے کیلئے لڑائی جاری

Syria Fighting

Syria Fighting

دمشق (جیوڈیسک) باغی گروپوں اور داعش کے درمیان شام کے شمالی صوبے حلب پر قبضے کے لئے زبردست لڑائی جاری ہے۔

دوسری جانب شامی فوج نے داعش کو شدید لڑائی کے بعد شمال مشرقی شہر الحسکہ میں شکست دے دی۔ شام فرنٹ نے گاؤں اُم القرا میں ٹینکوں سے داعش پر حملہ کیا۔

ادھر داعش کے جنگجوؤں نے الحسکہ میں داخل ہونے کے لیے ایک بھرپور حملہ کیا لیکن شامی فوج نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

شہر کے نواح میں تیس مئی سے جاری جھڑپوں میں ستّر فوجیوں سمیت ایک سو انیس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔