شام : داعش نے 20 افراد قتل کر دیئے‘ باغیوں سے جھڑپ میں بشارالاسد کا اہم کمانڈر مارا گیا

ISIS

ISIS

بیروت (جیوڈیسک) داعش کے جنگجووں نے تاریخی شہر پالمیائرا کے قدیم اکھاڑے کی عمارت میں فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل کر دیا۔ ان پر حکومت کے حامی ہونے کا شبہ تھا۔ کردوں نے بیسوں مسیحی دیہاتوں کا قبضہ داعش سے چھڑا لیا ہے۔

شام میں جاری لڑائی کے دوران دارالحکومت دمشق کے ایک مضافاتی علاقے جوبر کالونی میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں صدر بشار الاسد کے ایک اہم کمانڈر عبدالزین صقر کو قتل کر دیا گیا ہے۔

عبدالزین صقر دمشق کے قریب جوبر کالونی میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ آسٹریلیا کی ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کو چھوڑ کر شام میں خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) میں شمولیت اختیار کر لی، اس طرح وہ اس عسکریت پسند گروپ کو جوائن کرنے والے 100 سے زائد آسٹریلوی شہریوں میں شامل ہو گئی ہیں۔

غےر ملکی مےڈےا نے آسٹریلوی اخبار سڈنی ڈیلی ٹیلی گراف کے حوالے سے بتایا ہے کہ 26 سالہ جیسمینہ ملووانا نامی خاتون نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے 5 اور 7 سالہ دو بچوں کو آیا کے پاس چھوڑا اور واپس نہیں آئیں۔