شام: داعش کا فوجی چیک پوسٹ پر قبضہ، سپلائی لائن معطل

ISIS

ISIS

دمشق (جیوڈیسک) شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے شمالی شہر حلب جانے والے راستے پر واقع چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے سرکاری فوج کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔

انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی فوٹیج میں داعش کا ایک جنگجو کہتا نظر آتا ہے کہ انہوں نے خناصر اثریہ ہائی وے پر بارہ فوجی چیک پوسٹ تباہ کر دی ہیں اور سڑک پر قبضہ کر لیا ہے۔