شام پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ، 9 افراد ہلاک

Israeli Attack Syria

Israeli Attack Syria

بیروت (جیوڈیسک) شام کے جنوبی علاقے قسوی میں اسرائیلی فضائیہ کے میزائل حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی مرکز کو نشانہ بنایا، میزائل حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے جب کے اسلحے کے ڈپو کو بھی نقصان پہنچا تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مانیٹرنگ گروپس اور اسرائیلی فوج نے ہلاک افراد کے ایران کے حامی جنگجو ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے فضائی حملے کے بعد ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب اس علاقے کے مکینوں سے کہا گیا کہ وہ زیر قبضہ علاقے میں محفوظ پناہ گاہیں تیار کرلیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے فوجی کو اڈے کو اس وقت نشانہ بنایا جب امریکا نے ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر کے ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔