شام : کرد جنگجوؤں نے داعش کو پسپا کر دیا، جھڑپوں میں 174 شہری ہلاک

Kurds Fighters

Kurds Fighters

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر کوبانی میں کرد جنگجوؤں نے داعش کے شدت پسندوں کو پسپا کر دیا۔ دونوں اطراف کے درمیان خونریز جھڑپوں میں اب تک 174 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

جھڑپوں کے بعد علاقے میں روپوش ہونے والے داعش کے عسکریت پسندوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ترکی میں داعش کے 12شدت پسندوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔