شام کے شمالی علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کے 21 اہداف تباہ

Air Strike

Air Strike

شام (جیوڈیسک) شام کے شمالی علاقے کو داعش سے پاک کروانے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں دہشت گرد تنظیموں داعش، پی وائے ڈی اور پی کے کے کے 21 اہداف پر بمباری کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا ہے۔

الباب کے شمالی ،شمال مشرقی اور مغربی علاقوں اور کباسن میں داعش کے 17 اٹھکانوں پر 16 بار بمباری کرتے ہوئےانھیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس کاروائی کے دوران ترک جنگی طیاروں نے دو اہداف کو ایک بم سے تباہ کیا ہے۔ اسی طرح یلانلی اور کرت ویران میں دہشت گرد پی وائے ڈی اور پی کے کے 4 اہداف پر 4 بم برسا تے ہوئے انھیں تباہ کر دیا گیا ہے۔