شام کے طاقتور مسلح گروہ جیش الاسلام کا سربراہ علوش فضائی حملے میں ہلاک

Zahran Alloush

Zahran Alloush

دمشق (جیوڈیسک) شامی باغیوں کے ایک طاقتور مسلح گروہ جیش الاسلام کا سربراہ زھران علوش ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے ، جس کی شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

وہ ملکی دارالحکومت کے قریب اسد حکومت کے مخالفین پر کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

زھران علوش کی قیادت میں سرگرم جہادی گروہ جیش الاسلام کا شمار ان بہت طاقت ور مسلح گروپوں میں ہوتا ہے، جو مشرق وسطیٰ کے طویل خانہ جنگی کے شکار اس ملک میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف فعال ہیں۔

جیش الاسلام کا ہیڈکوارٹر شامی دارالحکومت دمشق کے ایک ایسے نواحی علاقے میں تھا، جو اسلام پسند باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔ باغیوں کے سینیئر رہنما زھران علوش کی موت جیش الاسلام کی طاقت کے گڑھ اسی علاقے میں آج کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں ہوئی۔