شام میں روسی فورسز کی فضائی کاروائی، 10 بچوں سمیت 45 شہری ہلاک

Russian Attack

Russian Attack

دمشق (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی فورسز کی جانب سے مشرقی علاقے می فضائی کارروائی کی گئی۔ فضائی کاروائی میں 4 خواتین اور 10 بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

فضائی کاروائی میں قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اے ایف پی خبر ایجنسی کے مطابق دوما کے ایک اسکول میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں اسکول پرنسپل جاں بحق ہو گیا۔ فضائی کاروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے جسمانی اعضا بکھر گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ حکومتی فورسز اور باغی گروپوں کے درمیان مشرقی غوطہ میں 15 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی کوشش کی گئی۔