شام کی صورتِ حال پر برطانیہ میں غور کیا جائے گا، مولود چاوش اولو

Mevlut Cavusoglu

Mevlut Cavusoglu

ترکی (جیوڈیسک) شام کی صورتِ حال پر برطانیہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

اجلاس جس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کریں گے، برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن اس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

اس اجلاس میں ترکی کے علاوہ فرانس، متحدہ امریکہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، جرمنی، اردن، اٹلی اور یورپی یونین کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں شام کے بارے میں پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ اجلاس میں شام کے مخالفین کی اعلیٰ کونسل کے کوارڈی نیٹر ریاض حجاب شام کے بارے میں اپنے خیالات کو پیش کریں گے۔