شام : ترک سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

Turkey Forces

Turkey Forces

دمشق (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جہادی گروپوں کے زیرِ قبضہ شام کے شہر جسر الشغور کے قریب ایک سرحدی گزرگاہ پر پیش آیا۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر گارڈز نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے صرف ہوائی فائرنگ کی تھی جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زخمیوں کی فوٹیج اپ لوڈ کی گئی ہے۔

ترکی کا کہنا ہے اس پر غلط الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے اس وقت شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے 27 لاکھ شامیوں نے ترکی میں پناہ لے رکھی ہے۔