شام میں امریکہ اور روس کو مد مقابل نہیں آنا چاہیے، ترکی

Fikri Isik

Fikri Isik

ترکی (جیوڈیسک) وزیر دفاع فکری اشق نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ شام میں روس اور امریکہ آمنے سامنے نہیں آئیں گے۔

ترک قومی اسمبلی میں اخباری نمائندوں کو بیانات دینے والے فکری اشق کا کہنا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان شام کے حوالے سے مذاکرات سے مثبت نتیجہ حاصل کرنا کافی اہم ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس جانب اشارہ کیا کہ ہم شام میں امریکہ اور روس کے مد مقابل آنے کے بالکل حق میں نہیں ہیں۔

وزیر نے ایک اور سوال کہ” اگر ایسا ہوا تو ترکی کا مؤقف کیا ہو گا”؟ کے جواب میں بتایا کہ “ترکی ہمیشہ اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے”۔