شام میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں مزید 23 شہری ہلاک

Syria 23 Killed

Syria 23 Killed

دمشق (جیوڈیسک) شام میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں مزید 23 شہری ہلاک ہو گئے۔ دو روز میں بمباری میں مرنے والوں کی تعداد اڑتیس ہو گئی ۔

برطانوی مانیٹرنگ گروپ سیرین آبزرویٹری ہیومین رائٹس کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں اتحادی فوج نے تین دیہاتوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت تیئس شہری ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل منگل کو امریکی اتحادی فوج کے بیکری کی دکان پر فضائی حملے میں پندرہ شہری مارے گئے تھے۔ امریکی ایئر فورس کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل چارلس براون نے کہا ہے کہ وہ فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت سے متعلق آگاہ ہیں اور ان اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔