شام میں امریکی فوجی کرد جنگجوؤں کے بھیس میں برسرپیکار

US Military

US Military

لاہور (جیوڈیسک) غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے کرد اور عرب جنگجوؤں کے ساتھ امریکی کمانڈوز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان فوجیوں کا تعلق امریکی فوج کے خصوصی دستوں سے ہے۔ دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ شام میں تقریباً 300 فوجی تربیت اور معاونت کے لئے موجود ہیں لیکن وہ جنگی محاذوں میں حصہ نہیں لے رہے۔