شام : 5 سالہ جنگ میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے

Syria War

Syria War

دمشق (جیوڈیسک) شام کی خانہ جنگی کو شروع ہوئے پانچ برس بیت گئے لیکن وہاں اب بھی موت کا رقص جاری ہے۔ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانا شاید ممکن نہیں تاہم معلوم ہلاک شدگان کے صرف نام پڑھنے کے لئے 19 گھنٹے درکار ہونگے۔

جنگ سے قبل شام کی کل آبادی دو کروڑ 45 لاکھ تھی جو اب 1 کروڑ 79 لاکھ رہ گئی ہے۔

پانچ سالہ خانہ جنگی سے معاشی نقصان کا تخمینہ 255 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے جس ملک میں زراعت سب سے بڑا ذریعہ معاش تھا وہاں اب خوراک کی قلت ہے۔

خانہ جنگی کے دوران 336 شفا خانوں پر حملے ہوئے جن میں طبی عملے کے 697 اہلکار مارے گئے۔ 50 فیصد سے زیادہ ہسپتال اور ہیلتھ سینٹرز بند ہیں یا محدود پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ شام کے دس لاکھ بچے اب ملک میں موجود نہیں، جو موجود ہیں ان میں سے بھی چالیس فیصد سکول سے باہر ہیں۔