شام: سرکاری فوج کے فضائی حملے میں 48 شہری ہلاک

Syrian  Air Strikes

Syrian Air Strikes

دمشق (جیوڈیسک) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں سرکاری فوج کے فضائی حملے میں 48 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی ایئر فورس کے طیاروں نے ادلیب شہر اور 2دیہات میں فضائی حملے کیے، جہاں باغیوں کا قبضہ ہے۔

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے میں 48 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بمباری میں کئی گھروں اور مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔