شامی حکومت اور باغیوں کا 3 علاقوں سے انخلا کے معاہدے پر عمل

Syria Opposition Groups

دمشق (جیوڈیسک) شامی حکومت اور باغیوں کا تین علاقوں سے انخلا کے معاہدے پر عمل شروع ہوگیا ، اقوام متحدہ کی نگرانی میں 300 محصور خاندانوں اور جنگجوؤں کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔

شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان معاہدے کے تحت شام کے صوبے ادلب کے دو شہروں میں محصور 300 خاندانوں کو زمینی راستے کے ذریعے ترکی کی سرحد پہنچایا جائے گا، جہاں سے وہ بیروت روانہ ہوں گے۔

معاہدے کے مطابق شام کے شہر زبادانی میں موجود شدت پسندوں کو بھی بیروت ایئر پورٹ تک جانے کیلئے محفوظ راستہ دیا جائے گا، جہاں سے وہ ترکی کیلیے روانہ ہوں گے۔