شامی کرد امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں: طیب اردوان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر باراک اوباما کو مطلع کریں گے کہ امریکی ہتھیاروں سے شامی کردوں کی مدد ہوئی ہے۔ ترکی نے انقرہ بم دھماکے کا الزام کردوں پر لگایا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ وہ صدر اوباما سے ٹیلیفون پر بات کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ اس بات پر غور کریں کہ ان کے دیئے گئے ہتھیار کہاں اور کیسے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ مغرب وائی پی جی کے کردستان ورکرز پارٹی کیساتھ روابط کو ماننے سے انکار کر رہا ہے۔