شام: شدت پسند تنظیم داعش کا اسپتال پر حملہ، 20 افراد ہلاک

ISIS

ISIS

دمشق (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر دير الزور میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک ہسپتال پر حملے میں حکومت کے حامی 20 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ طبی عملے کے متعدد ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔

شام میں کام کرنے والے حقوق انسانی کے کارکنوں کے مطابق شہر کے مغرب میں واقع الاسد اسپتال اور اس کے اطراف پر داعش کے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد کا علم نہیں ہو سکا۔