شام : باغی گروپ فری سیرین آرمی نے اہم شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

Free Syrian Army

Free Syrian Army

دیرا (جیوڈیسک) شام میں باغیوں کے گروپ فری سیرین آرمی نے دیرا صوبے میں شدید لڑائی کے بعد اہم شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے سوشل میڈیا پر لڑائی کی ویڈیوز جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شام کے حزب اختلاف کے گروپ یاموق مارٹیئرز برگیڈ نے اہم شہر پر قبضہ کر لیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر داعش کے زیر کنٹرول تھا، اس سے پہلے لندن میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ یارموق گروپ داعش کا حامی تھا۔

اطلاعات کے مطابق شام کے جس شہر پر قبضہ کیا گیا ہے، وہ اسرائیل سے دس کلومیٹر دور ہے،حزب اختلاف کے گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیوز میں علاقے میں شدید لڑائی دکھائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گروپ کے جنگجووں کے شہر میں داخل ہونے کے بعد شہریوں نے ان کو خوش آمدید کہاہے۔