شامی مہاجر کی ایمانداری، ڈیڑھ لاکھ یورو بھی لالچ پیدا نہ کر سکے

Euro

Euro

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں پناہ لئے ہوئے ایک شامی مہاجر نے پرانی الماری خریدی تو اس میں سے ڈیڑھ لاکھ یورو کی بھاری رقم نکل آئی۔

شامی نوجوان نے لالچ کرنے کی بجائے اس کی اطلاع فوری طور پر جرمن حکام کو دی جنہوں نے اس رقم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق شامی نوجوان حال ہی میں اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہوا تھا۔

اس کی تزین وآرائش کیلئے اس نے امدادی رقم سے پرانی الماری اور دیگر چیزیں خریدیں۔ شامی نوجوان نے اپنی الماری کی جب صفائی کی تو اس کی حیرت کی انتہاء نہ رہی کہ اس میں بھاری رقم موجود تھی۔

شامی نوجوان نے بتایا کہ اتنے زیادہ پیسے دیکھ کر اس کے دل میں زرا برابر بھی لالچ نہیں آئی کیونکہ اس کا مذہب اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ شامی مہاجر کے اس جذبے کو جرمنی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔