پیرمحل کی خبریں 6/11/2016

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے منصوبہ جات پر عملدرآمدرسے صوبے بھر میں معاشی واقتصادی ترقی کی نئی راہیں ہموارہونے سمیت لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے جائیدادوں کی ملکیت محفوظ اور موثر ہونے سمیت عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوا وہاں زمین مالکان کے لئے اپنی زمینوں کی بنیاد پر بنکوں سے زرعی و دیگر قرضوں کے حصول میں بھی آسانی پیدا ہو ئی ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر پیرمحل نے صحافیوں رانا محمدا شرف ،ر انا شاہدالرحمن کو پریس بریفنگ میں کیا انہوںنے کہا لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے منصوبہ کے تحت شفاف طریقے سے جہاں لوگوںکو اپنی جائیداد کی فرد کے حصول میں آسانی پیدا ہوئی اور وہاں زمین کے انتقال درج کرنے کی بھی سہولت میسر ہے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کے نتیجے میں زمین مالکان کے لئے اپنی زمینوں کی بنیاد پر بنکوں سے زرعی و دیگر قرضوں کے حصول میں بھی آسانی پیدا ہوئی اور عوام کے لئے زمین کی فرد کا حصول آسان ترہونے سمیت اس منصو بے کی تکمیل سے عوام کو رشوت ستانی ‘ بدعنوانی سے نجات ملی اور زمین کے انتقال کے لئے اخراجات میں بھی کمی ہوئی اس پراجیکٹ سے آنے والے وقت میں ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ریکارڈ میسر ہونے سمیت جائیدادوں کی ملکیت میں جعل سازی سے نجات ملی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ڈکیتی کی دووارداتوں میں مسلح ڈاکوئوںنے بیوپاریو ں کو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا تفصیل کے مطابق چک نمبر747گ ب کارہائشی ریاض احمد ولد اللہ بخش بیوپاری ڈالہ میں جانور فروخت کرنے کے لیے ملوموڑ جھنگ جارہے تھے کہ حد رقبہ چک685/26گ ب درس موڑ بطرف چک 675/16 گ ب تین مربع کے فاصلے پرتین کس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر ڈالہ کو روک کر ریاض احمد ولد اللہ بخش سے نقدی 98ہزار روپے چھین لیے رانا زبیر ڈرائیور سے ایک عدد موبائل فون نقدی 15ہزار روپے چھین لیے فائر مارنے کی دھمکی دے کرموٹرسائیکل سوار ڈاکو نقدی اورموبائل فون سمیت فرار ہوگئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری واردات میں گاڑی نمبر LX-5900مزد ا میں سوا را قبال نامی بیوپاری ملو موڑ مویشی منڈی سے جانور فروخت کرکے آرہے تھے کہ چک نمبر 320گ ب روڈ پردوکس نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گاڑی کو فائر مارکر روک کر قبال بیوپاری سے تین لاکھ روپے جبکہ ڈرائیور قمر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر دونوں کو تشددکانشانہ بنایا پولیس کو 15پر اطلاع پر پولیس کے آنے سے پہلے ڈاکو فرارہوگئے
پیرمحل (نامہ نگار) فضائی آلودگی پر مشتمل ”سموگ” سے بچائو کے لیے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل میں زیر تعلیم بچوں کو حفاظتی ماسک فراہم کر دیے گئے ہیں۔ سربراہ بشیر احمد ربانی نے سپیشل بچوں میں ماسک تقسیم کیے اور کہا کہ سپیشل بچے ہمارے گلشن وطن کے خوش رنگ اور پیارے پیارے پھول ہیں۔ ان کی تعلیم و تربیت اور صحت کی طرف بھرپور توجہ دینا ضروری ہے جبکہ اس حوالے سے حکومت پنجاب اور ضلعی سطح پر شاندار اقدامات جاری ہیں ۔ اساتذہ کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پانی نہ سایہ پیرمحل کا ریلوے اسٹیشن بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا رات کو سفر کے لیے جانے والے مسافر سیکورٹی نہ ہونے کے باعث آوارہ اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر ریلوے پولیس کا کوئی بھی ملازم تعینات نہ ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ تفصیل کے مطابق پیرمحل ریلوے اسٹیشن جوکہ کسی دورمیں مال برداری کے لیے پنجاب بھر میں مشہور تھا ناکافی سہولیات اورنامساعد حالات کے پیش نظر بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہا ہے جس کو سابقہ دور حکومت میں اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈ خرچ کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات جس میں پینے کاپانی بیٹھے کے لیے جگہ اور مسافروں اور عملہ کے لیے لیٹرینیں تک نایاب ہے مناسب سیکورٹی نہ ہونے کے باعث مسافراور عملہ غیر محفوظ ہے سوسال سے بچھایا گیا ریلوے ٹریک اپنی مدت پوری کرنے کے باعث تیز رفتار ٹرینوں کے چلانے میں رکاوٹ ہے ریلوے انتظامیہ نے ٹریک پر کام کرنے کی بجائے ٹرینوں کو بند کرکے شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور روٹ پر عوام کو سستے اور محفوظ سفر سے محروم کردیا حالانکہ اس ٹریک پر پسنجر ٹرینوں کے ذریعے کروڑوں روپے ماہانہ آمدنی حاصل ہورہی تھی سابقہ دور حکومت میں ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے فنڈ خرچ کیا گیا مگر نہ جانے کن سہولیات پر یہ فنڈ لگایا گیا جبکہ ریلوے اسٹیشن پیرمحل بنیادی ضروریات پانی سایہ لیٹرینوں تک سے محروم ہے اس روٹ پر واحد رات کی ٹرینیں آرہی ہے جس پر رات کو سفر کے لیے جانے والے مسافر سیکورٹی نہ ہونے کے باعث آوارہ اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرہے مسافروں کے انتظار گاہ کا واحد کمرہ ریلوے ملازمین نے سامان رکھ کر بند کررکھا ہے سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر مواصلات ریلوے کے اعلٰی حکام سے اپیل کی کہ شورکوٹ جڑانوالہ لاہور ٹریک کی مرمت کرکے اس پر تیز رفتار ٹرینیں چلائی جائیں علاوہ ازیں پیرمحل ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور عملہ کے لیے بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) کسانوں زمینداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی پنجاب کی مارکیٹ کمیٹیاں حکومتی خزانے پربوجھ اپنے قیام سے آج تک عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ٹائون کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں میں ضم کرکے سفید ہاتھی مارکیٹ کمیٹیوں کی فوج کا حکومتی خزانے پر بوجھ کم کیاجائے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سبزمنڈیوں اور غلہ منڈیوں میں زرعی اجناس کی فراہمی کے لیے کسانوں زمینداروں اور آڑھتیاں اور صارفین کے درمیان سہولیات فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ کمیٹیاں قائم کی تھیں جو اپنی خدمات کے عوض کسانوں زمینداروں سے فی کوئنٹل مارکیٹ فیس وصول کرتی تھیں وصول شدہ رقم زمینداروں کسانوں اور سبزمنڈیوں اور غلہ منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی سمیت ملازمین کی تنخواہیں پوری کرنے کے لیے صرف کی جاتی رہی مارکیٹ کمیٹیوں کے قیام سے لے کر آج تک حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی گئی مارکیٹ کمیٹیاں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی پنجاب بھر کی 81مارکیٹ کمیٹیوں میں سے اکثر مارکیٹ کمیٹیوں کے پاس غلہ منڈیاں اور سبزمنڈیاں ہی نہیں جبکہ جن مارکیٹ کمیٹیوں کے پاس سبزمنڈیاںاور غلہ منڈیاں موجود ہے وہ مارکیٹ کمیٹیاں مارکیٹ فیس لائسنس فیس سمیت کرایہ کی مدمیں کروڑوں روپے ریونیو حاصل کرنے کے باوجود کسانوں زمینداروں کی فلاح بہبود کے لیے اپنے قیام سے لیکر آج تک ایک روپے کا کام نہ کرواسکی نہ ہی منڈیوں میں کسی قسم کے ترقیاتی کام کیے جاسکے بلکہ یہ سفید ہاتھی حکومت پنجاب پر تنخواہوں اور گاڑیوں کی مدمیں بھاری مالی بوجھ بننے کے ساتھ ساتھ مہنگائی گرانی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کمیٹیوں کو ٹائون کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں میں ضم کردیا جائے تونہ صرف حکومت پنجاب کی مارکیٹ کمیٹیوں میں تعینات فوج سے جان چھوٹ جائے گی بلکہ سبزمنڈیوں اور غلہ منڈیوں میں ترقیاتی کام بھی احسن انداز میں ہوسکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل،ترقی کی ضمانت ہے اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ۔اس لیے بلاروکاوٹ اس منصوبہ کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہی ملکی مفاد میں ہے اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا ان خیالات ا ظہار عبدالشفیق میو تحصیل صدر پاکستان مسملم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات ختم ہونے کے بعد اقتصادی راہداری منصوبہ کی حمایت خوش آئند ہے اقتصادی راہداری منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیا جائے گاموجودہ صورتحال میں جبکہ پاکستان داخلی اور خارجی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اقتصادی راہداری ہمارے دیرینہ اور آزمودہ دوست کی دوستی کی عظیم نشانی اور تحفہ ہے۔بیرونی دنیا کی تمام تر مخالفت کے باوجود چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں ثابت قدم رہ کر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیا جائے گا اور اس منصوبے کے خلاف ہر سازش کو نا کام بنا دیا جائے گا اقتصادی راہدری منصوبے سے صرف پا کستان کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فوائد حاصل ہوں گے۔

Pirmehal News

Pirmehal News