بگھڑا ہوا نظام ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، سی ایم او پیر واحد بخش

Badin CMO

Badin CMO

بدین (عمران عباس) بگھڑا ہوا نظام ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، میرے آنے سے پہلے کچرا اٹھانے والا ٹریکٹر بھی اینٹوں پر کھڑا تھا جس کو میں نے ٹھیک کروایا ہے، شہر بھر سے کچرے کو صاف کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار بدین میں نئے تعینات ہونے والےمیونسپل کمیٹی کے سی ایم او پیر واحد بخش نے بدین پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بدین شہر میں ناجائز تجاوزات اور راستوں پر موجود ٹھیلوں اور ریڑوں کو ہٹایا جا رہاہے۔

کیوں کہ اس کے باعث شہر میں ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ کہ ان غریبوں کو بے روزگار ہرگز نہیں کیا جائے گا۔ انہیں متبادل جگہ بھی فراہم کی جائے گی، سی ایم او نے مزید کہا کہ مجھ سے پہلے شہر کی صفائی کیوں نہیں ہو رہی تھی اس بات کا جواب مجھ سے پہلے آنے والی انتظامیہ ہی دے سکتی ہے اور ہر کام کا دارو مدار نیت پر ہوتا ہے۔

جبکہ صفائی نا کرنے اور بارہا سمجھانے کے باوجود بھی نا سمجھنے پر سینٹری انچارج کو معطل کریا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ہونے والی صفائی میں صرف میں نہیں بلکہ میری پوری ٹیم میرا ساتھ دے رہی ہے اور میں آپ کو بھی کہتا ہوں کہ شہر بھر میں ہونے والے مسائل جو میرے دائرے میں آتے ہیں ان کی نشاندھی کریں تاکہ ان مسائل کو حل کرنے میں میں اپنا کردار ادا کروں۔

سی ایم اور پیر واحد بخش نے مزید کہا کہ صاف پانی کےلیئے فلٹر پلانٹس کو درست کرنا اور تالابوں کی صفائی کرنا۔

شہر میں بند پڑی ہوئی مچھلی مارکیٹ، گوشت مارکیٹ کو پھر سے شروع کروانا اور شہر بھرسے ناجائز تجاوزات کو ختم کرانا میرے مشن میں شامل ہیں جن کو بھی جلدی ہی پورا کر لیا جائے گا۔۔۔